سیالکوٹ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ، مسلم لیگ ن کا کلین سویپ‘ غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

منگل 15 نومبر 2016 22:58

سیالکوٹ ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ، مسلم لیگ ن کلین سویپ کر گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی پانچ مخصوص خواتین نشستوں پر پولنگ ہوئی تاہم غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بلقیس بانو رانی ، تحریم الطاف ایڈووکیٹ، سیما جبیں ، نصرت جمشید اور شکیلہ شہباز چار چار ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کی بشریٰ رزاق علوی تین ووٹ حاصل کر سکیں۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کے ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر محسن نعیم بھٹہ اور ڈاکٹر عباس علی کھوکھر، لیبر کی دو نشستوں پر مہر محمد شمس ، میاں عبدالشکور ،یوتھ کی ایک نشست پر ولید کھوکھر ، غیر مسلم کی ایک نشست پر وجے کمار منتخب ہوگئے، یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ میں 24ووٹ ہیں جبکہ ضلع کونسل سیالکوٹ کی کسان سیٹ پر غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے فاروق گھمن ، ظفر گوندل اور آزاد امیدوار فیصل شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :