خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے ملزمان کاچار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیاگیا
تازہ ترین : 1

خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے ملزمان کاچار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیاگیا

سیالکوٹ ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ نے خواجہ سراؤں پر بد ترین تشدد کرنے والے ملزمان کا عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع پکی کوٹلی میں ملزمان نے خواجہ سراء پر بد ترین تشدد کیاگیا تھا اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ راجہ غلام رسول سے خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف چار روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے تاہم دیگر ملزمان ابھی تک گرفتار نہیںہو سکے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:57:59

اپنی رائے کا اظہار کریں