اقتصادی راہداری منصوبہ کے آغازسے پاکستان خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا، فضل جیلانی

منگل 15 نومبر 2016 22:55

سیالکوٹ ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چیئرمین ائیر سیال و سابق صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فضل جیلانی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے آغازسے پاکستان ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا ۔

(جاری ہے)

گوادر بندگاہ سے چینی مصنوعات کے جہاز کاروانہ ہونا ملکی ترقی کی نوید ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ داری میں اضافہ ہو گا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج نے مشترکہ جدوجہد کرتے ہوئے اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل کر کے قوم کو عظیم تحفہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بزنس فرینڈلی پالیسیاں ترتیب دے تا کہ تجارت میں مزید وسعت پیداہو۔

متعلقہ عنوان :