وفاقی وزیرسکندرحیات بوسن کامیپکوکادورہ

منگل 15 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین سے ملاقات کی،اس موقع پرمیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبر زاہد پرویز مڑل بھی موجود تھے،ملاقات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای151میں دیہات کو بجلی کی فراہمی کی نئی اور جاری سکیموں سمیت ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی،جس پر میپکو چیف نے سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔