فیصل آباد ،فوڈ سیفی افسران کی مختلف علاقوں میں ہوٹل، ریسٹورنٹس ‘ فوڈ سنٹرز‘ چکن شاپس اور بیکرز پر تیار و فروخت ہونے والے کھانوں و دیگر غذائی اشیاء کی چیکنگ

دو سیل ،چودہ فوڈ سنٹرز و چکن شاپس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 84 ہزار روپے کے جرمانے

منگل 15 نومبر 2016 22:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور کی زیر نگرانی فوڈ سیفی افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹل / ریسٹورنٹس ‘ فوڈ سنٹرز ‘ چکن شاپس اور بیکرز پر تیار و فروخت ہونے والے کھانوں و دیگر غذائی اشیاء کو چیک کرتے ہوئے دو کو سیل اور چودہ فوڈ سنٹرز و چکن شاپس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 84 ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکشن کے دوران حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہ کرنے ‘ کھانوں کو محفوظ کرنے کا بہتر انتظام نہ ہونے ‘ مکھیوں کی بہتات ‘ کھانوں کو پائوں کی سطح پر رکھنے ‘ ٹوٹے اور زنگ آلودہ فریزرز ‘ نامناسب واشنگ ایریا ‘ ورکرز کی جسمانی حالت بہتر نہ ہونے ‘ کھلے کوڑا دانوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر ‘ صدر بازار غلام محمد آباد میں فرزند فوڈ پوائنٹ کو 5 ہزار روپے ،ریگل روڈ پر مدنی چکن شاپس کو پندرہ ہزار روپے ‘ مصطفے چکن شاپس کو پانچ ہزار روپے ‘ پیپلزکالونی میں ڈی گرائونڈ کے قریب حفیظ پوڑی اینڈ نہاری کو 25 ہزار روپے ‘ لاثانی روایت ریسٹورنٹ کو 20 ہزار روپے ‘ پہلوان نہاری شاپ کو تیرا ہزار روپے ‘ بیکرز ان کو چودہ ہزار روپے ‘ محمد پورہ میں فیملی فوڈ کو چھ ہزار روپے ‘ پاکیزہ سویٹس اینڈ بیکرز کو دس ہزار روپے ‘ بٹالہ کالونی میں شملہ سویٹس کو 25 ہزار روپے ‘‘ سلیم فوڈ بابر چوک کو پانچ ہزارروپے ‘ غوثیہ چوک پیپلزکالونی نمبر 2 میں باباجی سویٹس کو 15 ہزار روپے ‘ کشمیر پل کینال روڈ کے قریب سویرا بار بی کیو کو 12 ہزار روپے کے کے جرمانے عائد کئے جبکہ فتح دین جیلانی روڈ پر پنجاب سویٹس اینڈ بیکرز اور ڈی گرائونڈ میں بیکرز ان سویٹس اینڈ بیکرز کو سیل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :