ڈپٹی میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کااقتصادی راہداری منصوبے کے باقاعدہ آغاز پر مسرت کا اظہار

منگل 15 نومبر 2016 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یونس بلوچ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے باقاعدہ آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی دن رات محنت اور وزیراعظم نواز شریف کے سرگرم تعاون کے باعث ہی یہ ممکن ہوا کہ گوادر بندرگاہ سے بیرون ملک سامان کی نقل و حمل شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے پہلے تجارتی قابلے کیلئے سی پیک کے مغربی روٹ کا بطور گذر گاہ انتخاب ان عناصر کے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب ہے جو دن رات یہ تاثر دینے میں مصروف ہیں نواز شریف حکومت سی پیک پر عملدرآمد میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کررہی ہے ڈپٹی میئر نے کہا کہ سی پیک نہ صرف گوادر اور بلوچستان بلکہ پورے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں سی پیک پر ہر حال میں عملدرآمد مکمل ہوگا اور بلوچستان سمیت پورا خطہ ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا

متعلقہ عنوان :