سکردو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا
تازہ ترین : 1

سکردو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)سکردو پولیس نے منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کا پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا،ملزم آغا ناصر کو گزشتہ رات چرس اور افیون بر آمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق CIAپویس اور سٹی تھانے کی مشترکہ کاروائی کے دوران چرس اور افیون برآمد ہونے کے باعث گرفتار ملزم کا پولیس نے عدالت سے 5روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے دوران تفتیش اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے ادھر پولیس ملزم کی گرفتاری کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے تاہم تفتیش میں کیا اہم انکشافات حاصل ہو تے ہیں یہ وقت آنے پر معلوم ہو جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:45:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں