ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ ، شدت 5.4ریکارڈ ،مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ

لوگوں میں خوف و ہراس، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

منگل 15 نومبر 2016 22:45

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ ، شدت 5.4ریکارڈ ،مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 179 کلومیٹر زیر زمین ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو راولپنڈی، اسلام آباد،پشاور، نوشہرہ، چترال ،سوات، کوہاٹ، ایبٹ آباد، شانگلہ، ٹیکسلا، اٹک، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، چارسدہ ، مانسہرہ، بونیر، دیر بالا، لوئر دیر، پاراچنار، کرم ایجنسی، اورکزئی ، شمالی وزیرستان سمیت سرگودھا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

شدید زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آنے والے زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 179 کلومیٹر زیر زمین ہے۔

متعلقہ عنوان :