لاہور،لنڈا بازار کے تاجر بھتہ خوروں کے خلاف پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر سراپااحتجاج ..
تازہ ترین : 1

لاہور،لنڈا بازار کے تاجر بھتہ خوروں کے خلاف پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر سراپااحتجاج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) لنڈا بازار کے تاجروں نے بھتہ خوروں کے خلاف پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مظاہرین نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس بھتہ خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جبکہ پولیس کے مؤقف کے مطابق دوگروپوں کی آپس میں لڑائی ہوئی ہے اور یہ لوگ بھتہ خوری کا رنگ دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ (سعید)

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:40:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں