لاہور ،پولیس کی بد نا م زما نہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، کر یک ڈائو ن

منشیات فروش گرفتار،8 کلو گرام چرس برآمد

منگل 15 نومبر 2016 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) لیا قت آ با د پولیس نے بد نا م زما نہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر یک ڈائو ن کر تے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی8 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون کی ہدایت کی جس پر ایس پی ما ڈل ٹا ئو ن اسما عیل کھا ڑ ک تمام تھانوںپر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

ایس ایچ اولیا قت آ با د رضا ذاکرنے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے لیا قت آ با د کے مختلف علا قو ں میں بد نا م زما نہ منشیات فروشو ںفر خا ن محمو د ،مہنا ج الد ین ،آ صف عر ف شا می ،سیمو ل عر ف طا رق مسیح اور انو ف کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اعلیٰ کو الٹی کی 8کلوگرام چرس قبضہ میںلے لی۔ایس پی ما ڈل ٹا ئو ن اسما عیل کھا ڑ ک نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پرایس ایچ او لیا قت آ با د رضا ذاکر اور خصوصی ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :