لاہور ،ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میں موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے بارے شعور بیداری کیمپ جاری

منگل 15 نومبر 2016 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میں فیصل چوک مال روڈ پرموٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے بارے شعور بیداری کیمپ جاری ہے ۔فیصل چوک میںٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میںاٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سٹاف ،ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔

اس موقع پر ٹریفک آگاہی کیمپ میں لوگوں میںبغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی حوصلہ شکنی اور دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کیئے،وارڈنز نے بچوں میں چاکلیٹ اور تحائف بھی تقسیم کیئے جبکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے ایجوکیٹ بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔

انہوں نے وارڈنز کو حکم دیا کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنائیں،چوکوں اور شاہراہوں پر لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیںجبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موٹر سائیکل کے سفر کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے بارے جاری اس آگاہی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :