جرمن پولیس کا مذہبی منافرت پھیلانے والی ایک کالعدم اسلامی تنظیم کے خلاف کریک ڈائون

منگل 15 نومبر 2016 22:27

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) جرمن پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے والی ایک کالعدم اسلامی تنظیم کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کیا ہے جس میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی دس ریاستوں میں 200 جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیم کے خلاف چھاپوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ شام جانے والے کئی افراد مذکورہ تنظیم سے رابطہ کرتے ہیں۔ جرمنی میں مذہبی منافرت پھیلانے اور منفی سرگرمیوں کے لئے مذکورہ گروپ لوگوں کو اکسا رہا ہے۔ نوجوانوں کو نام نہاد جہاد کے لئے شام اور دیگر ملکوں میں بھیجنے کے انتظامات بھی یہی گروپ کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :