لاہور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سائنس کالج کا پروفیسرقتل،وزیراعلیٰ کا اظہارتعزیت، ..
تازہ ترین : 1

لاہور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سائنس کالج کا پروفیسرقتل،وزیراعلیٰ کا اظہارتعزیت، سی سی پی او سے رپورٹ طلب

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سائنس کالج کے پروفیسر کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹائون کے علاقے میں گورنمنٹ کالج آف سائنس کے پروفیسر راؤ الطاف بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر جا رہے تھے، راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں راؤ الطاف شدید زخمی ہو گئے انہیںہسپتال منتقل کیا گیاجہاںڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میوہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول پروفیسر کے اہل خانہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:25:39

اپنی رائے کا اظہار کریں