چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 22:25

پاکپتن۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا۔پہلی واردات میں چک 15-SPکا غلام دستگیر اپنے 45000روپے مالیت کے موٹر سائیکلPKB-1509 پر چک 13-SPکے قریب پنچا تو موٹرسائیکل کھڑا کرکے فصلوں میں چلا گیا‘ تین چوراس کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں چک15-EB محمد حسین کے احاطہ مویشیاں سی150000 روپے مالیت کی بھینسیں چرا لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔