چیئر مین قومی امن کمیٹی ڈاکٹر کاشف کا ریسکیو 1122 خان پور کا دورہ

منگل 15 نومبر 2016 22:23

خانپور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چیئر مین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی خان پور کے ڈاکٹر کاشف امین قریشی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریسکیو 1122کے خان پور آفس کا دورہ کیا اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عدیل غفار سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف امین قریشی نے سہجہ بس حادثہ اور عماد کاٹن یونٹ سمیت درجنوں حادثات میں ریسکیو 1122کی جانب سے فوری رسپانس اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریسکیو خان پور کے عملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کاشف امین قریشی نے کہا کہ خان پور میں ریسکیو 1122کا ادارہ یہاں کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں، سردی ہو یا گرمی ،آندھی ہو یا طوفان ہر قسم کی موسمی سختیوں کی پرواہ کئے بغیر ریسکیو 1122کے اہلکار کم سے کم وقت میں حادثہ کی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہیں جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں بچ جاتی ہیں، چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی تحصیل خان پور ڈاکٹر کاشف امین نے ریسکیو 1122کے اہلکاروں کے مسائل بھی دریافت کیے اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عدیل غفار نے کہا کہ ریسکیو 1122میں مزید بہتری کیلئے عنقریب فائر بریگیڈ سروس کا آغاز ہونیوالا ہے جس سے آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز فوری موقع پر پہنچ کر مدد مہیا کریں گے،انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے فائر فائٹر کی بھرتی کا عمل بھی مکمل ہو چکا اور ان کی ٹریننگ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :