سابق گورنر سندھ عشرت العبا دخان کی آصف علی زرداری سے ملاقات ،مستقبل بارے قریبی دوستوں سے مشاورت تیز کردی

منگل 15 نومبر 2016 22:23

سابق گورنر سندھ عشرت العبا دخان کی آصف علی زرداری سے ملاقات ،مستقبل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) دبئی میں بڑی سیاسی پیش رفت ہوئی ہے۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اہم قومی سیاسی امور اور سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے قریبی حلقے ملاقات کو بڑا سیاسی بریک تھرو قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشرت العباد جلد ہی پرویزمشرف سے بھی ملاقات کرینگے۔دریں اثناء سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے مستقبل کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت تیز کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عشرت العباد نئی سیاسی اننگ کا آغاز اگلے پندرہ دنوں میں کرسکتے ہیں۔ عشرت العباد کو قومی سیاسی منظرنامے میں فعال کردار دیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور عشرت العباد خان کی دبئی میں ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔