وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق 43 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع کی را بطہ سٹرکوں کی تعمیر و مر مت پر تیزی سے کام جاری ہے ، ڈی سی اووہاڑی

منگل 15 نومبر 2016 22:23

وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق 43 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع کی را بطہ ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میا ں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق 43 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع کی را بطہ سٹرکوں کی تعمیر و مر مت پر تیزی سے کام جاری ہے عوام کو ذرائع آمدورفت بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تعمیراتی ادارے کے افسران منصوبوں کے تعمیراتی معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہ کر یں یہ با ت انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں سالانہ تر قیا تی پر وگرام کے تحت شروع کئے جا نے والے ضلعی رابطہ سٹرکوں کے تعمیراتی منصوبوں کے جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او فنا نس محمد مظفر خان ،ڈی او روڈز عمران اشرف مان،ڈی ڈی او روڈ فاروق حسن ، ڈی ڈی او پلاننگ محمد راشد بھٹی ،سب انجینئر محمد اشرف اوردیگر مو جود تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ اس وقت ضلع میں 43 کروڑ 86 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کے رابطہ سڑکوں کے 73منصوبوں میںسے 40منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں انہوں نے بتا یا کہ اب تک ان منصوبوں پر 17کروڑ 65لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں اجلاس کو بتا یا گیا کہ8منصوبوں کے ٹینڈر 3دسمبر کو وصول کئے جا ئینگے محکمہ ریلوے کی طر ف سے اعتراض پر ایک منصوبہ نا قابل عمل قرار دیا گیا ہے 2016-17؁ء سالانہ صوبا ئی تر قیا تی پروگرام کے 9منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجراء کا انتظار ہے ضلعی تر قیا تی پروگرام کے 28منصوبوں میں 16مکمل 12 پر کام جا ری ہے شو گر کین ڈویلپمنٹ فنڈز کے تین منصوبوں میں سے ایک منصوبے کے تخمیہ میں تبدیلی کی گئی ہے دو منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں ضلعی سٹرکات کے 2016-17ء کے بجٹ میں منصوبوں کے پی سی ون تیا ر کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :