تھا نہ رمنا پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے دو ملزمان گرفتا ر،مال مسروقہ برآمد

منگل 15 نومبر 2016 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) تھا نہ رمنا پولیس نے چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے دو ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضہ سے 06عدد مو با ئل فون ، 03عدد لیپ ٹا پ بر آمد کرلیے۔ ملزمان قبل ازیں چوری کے متعددمقدما ت میں چا لا ن عدالت ہو چکے ہیں ، مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی صدر زون کیپٹن (ر) ذیشا ن حیدر نے چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس ایچ او انسپکٹر ارشاد ابڑ و کی زیر نگر انی اے ایس آئی محمد اقبا ل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کو دیا ۔

پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گروہ کے دو ملزمان آ صف اقبا ل ولد محمد شر یف سکنہ فقیر آ باد تحصیل و ضلع اٹک ، خا لد منیر ولد منیر احمد سکنہ وارڈ نمبر 14تحصیل و ضلع لیہ ، فیصل جا وید سکنہ ریلو ے کا لو نی ننکا نہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 06عدد مو با ئل فون ، تین عدد لیپ ٹا پ بر آمد کرلیے۔ ملزمان نے مقدمہ نمبر 386/16، مقدمہ نمبر 389، مقدمہ نمبر 390/16تھا نہ رمنا میں چوری کی وارداتیں کیں ،ملزم آ صف اقبال قبل ازیں تھا نہ ما ر گلہ کے متعدد چوری کے مقدما ت میں ، جبکہ ملزم خا لد منیر تھا نہ رمنا کے مقدما ت میں چالا ن عدالت ہو چکے ہیں ، مزید تفتیش جا ر ی ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :