وزیراعلیٰ سندھ ر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دو دن کے دورے پر دوبئی کے لئے روانہ ہوگئے

منگل 15 نومبر 2016 22:19

وزیراعلیٰ سندھ ر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دو دن کے دورے پر دوبئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ منگل کو پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دو دن کے دورے پر دوبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پارٹی کے صدرآصف علی زرداری کو اب تک کی حکومت کی کارکردگی اور انکی کاوشوں سے حاصل ہونے والے ثمرات سے متعلق بریفنگ دینگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چئیرمین آصف علی زرداری کو بریفنگ میں پی پی حکومت کے ترقیاتی منصوبے جس میں 10بلین روپوں کا کراچی پیکیج جس میں زیادہ تر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز ہوگیا ہے اور کچھ سڑکوں کا کام شروع ہونا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دبئی میں پی پی پی پی صدر آصف علی زرداری سے پارٹی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :