کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کا حب ڈیم پراجیکٹ کا دورہ

منگل 15 نومبر 2016 22:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے حب ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ڈیم میں زخیرہ آب اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی ، ڈی سی خضدار سہیل الرحمان بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طحہٰ سلیم بھی موجود تھے۔کمشنر قلات ڈویژن نے پراجیکٹ ڈیم سائٹ کے مین کینال کا بھی معائنہ کیااور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر حب اور سندھ حکومت کیساتھ رابطہ کو بہتر کیا جائے اور سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر کیا جائے

متعلقہ عنوان :