پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پولیو کے خلاف جو کامیابی حاصل کی ہے اسکو برقرار رکھنے کیلئے مزید سخت محنت کرنا ہوگی،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیراحمد

منگل 15 نومبر 2016 22:18

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیر احمد نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘ پولیو کے خلاف جو کامیابی حاصل کی ہے اسکو برقرار رکھنے کیلئے مزید سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آنے والے تین مہینے اہم ہیں نومبر سے لیکر جنوری تک سرد علاقوں سے لوگ یہاں منتقل ہوتے ہیںاور خانہ بدوشوں کی صورت میں یہاں آتے ہیںاور اس روٹ سے صوبہ سندھ کی طرف بھی جاتے ہیں۔

اس لئے آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران زیادہ محنت اور مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام ضلعی آفیسران ، ڈی ایچ او ، یونیسیف کے نمائندوں کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف و خصوصی طور پر ڈاکٹر سرفراز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ او، یونیسیف کے نمائندوں نے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ 23نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 134952بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے 335موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جس میں 150فیملی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائینگی۔ اس کے علاوہ 28ٹرانزٹ یونٹ 35فکسڈ سینٹر 23ای پی آئی سینٹر اور 37گورنمنٹ ہیلتھ سینٹروں پر بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :