بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اعلامیہ

منگل 15 نومبر 2016 22:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین مجلس قائمہ برائے محکمہ آبپاشی و توانائی ، ماحولیات ، جنگلات و جنگلی حیات یاسمین لہڑی نے مورخہ 26ستمبر2016کے اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی رولنگ کی روشنی میں مشترکہ قرار داد نمبر 72منجانب جمیع اراکین اسمبلی بسلسلہ پٹ فیڈر کے اضافی کینالز کے باقی ماندہ کام کو پائے تکمیل تک پہنچانے پر غور و خوض کے لئے مجلس ہذا کا اجلاس جمعرات 17نومبر 2016کو صبح گیارہ بجے اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں طلب کیا ہے تاکہ اس اہم عوامی نوعیت کے مسئلے کا حل اور مشکلات کا سدباب ہو سکے۔

(جاری ہے)

تمام فاضل اراکین ، پارلیمانی سربراہان اور ممبران سے مذکورہ اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔