اللہ نے ہمیں معذور کیا مگر ہمارا حوصلہ بلند ہے ‘ضلع چاغی میں معذوروں کے کوٹہ پر ..
تازہ ترین : 1

اللہ نے ہمیں معذور کیا مگر ہمارا حوصلہ بلند ہے ‘ضلع چاغی میں معذوروں کے کوٹہ پر ملازمت دی جائے

معذوران بلوچستان چاغی کے رہنمائوں صفی اللہ ریکی ،صدام حسین و دیگر کی بات چیت

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)معذوران بلوچستان چاغی کے رہنمائوں صفی اللہ ریکی ،صدام حسین و دیگر نے کہا ہے کہ ضلع چاغی میں معذوروں کے کوٹہ پر ہمیں ملازمت دیا جائے اگر ہم معذور ہے اللہ نے ہمیں معذور کیا مگر ہمارا حوصلہ بلند ہے انہوں نے کہا کہ معذوران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عطاء محمد ملا خیل کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اس نے ہمیشہ معذوروں کے حق اور حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں ضلع چاغی میں بے شمار معذور نوجوان موجود ہے مگر بے روزگار ہے ان کا کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہورہی ہے ان کا کہنا تھا ملک بھر میں معذوروں کا کوٹہ ہوتا ہے مگر ضلع چاغی کے معذور بے یارومددگار ہے ہم حکومت بلوچستا ن سے مطالبہ کرتے ہیں ضلع چاغی کے تمام محکموں میںمعذوروں کا کوٹہ الاٹ کیا جائے اور ہمیں روزگار دیا جائے ہم معذور ہے مگر کسی سے کم نہیں ہے ہم ہرقسم کے کام کو بہتر انداز میں سرانجام دئے سکتے ہیں ہم میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معذوروں کے حق اور حقوق کے لیے ہماری آواز ایوانوں میں بیٹھے لوگوں تک پہنچا یا جائے تاکہ ہم لوگوں کا حق ہمیں مل سکیں ۔

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:18:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں