ایف سی اور حساس اداروں کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ..
تازہ ترین : 1

ایف سی اور حساس اداروں کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود مواد برآمد کرلیا۔منگل کو ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ و گولہ بارود مواد برآمد کرکے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:15:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں