چارسدہ ، مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل ، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ..
تازہ ترین : 1

چارسدہ ، مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل ، ملزمان فرارہونے میں کامیاب

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) چارسدہ میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کوقتل کردیا گیا ، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عمر زئی کے حدود غفور خان کورونہ میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کے دہلیز پر مسماة بسمین زوجہ ربنواز (مرحوم )کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ تنگی کے حدود کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے الطاف الرحمان ولد سیف الرحمان کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:14:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں