چارسدہ، آفاق کے زیر اہتمام تعلیمی میلہ میں 300سکولوں کے 3000 طلباء و طالبات کے مابین مقابلوں کا انعقاد

منگل 15 نومبر 2016 22:14

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)چارسدہ میں آفاق کے زیر اہتمام تعلیمی میلہ میں 300سکولوں کے 3000 طلباء و طالبات کے مابین ٹیلنٹ کے مختلف مقابلوں کا انعقاد۔ تعلیمی میلے کا مقصد طلباء و طالبات کے چھپے صلاحیتوں کو اجا گر کرنا ہے۔ تعلیمی میلے میں 150اساتذہ کرام کے مابین بھی ٹیلنٹ مقابلے منعقد ہوئے۔ منتخب عوامی نمائندوں ،شغراء ، ادیبوں ، صحافیوں اور بچوں کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کے زیر اہتمام آفاق ایجوکیشنل فیسٹول کا انعقا د کیا گیا۔ فیسٹول میںضلع بھر سے 300سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ فیسٹول میں سیرت ، نعت خوانی ، نظم ، تقریر ، آرٹ اینڈ کرافٹ ، پینٹنگ ، انسائیکلو پیڈیا ، سائنس پراجیکٹ ، ٹیچر ٹیلنٹ اور سائیکو میٹرک کے دلچسپ مقابلے ہوئے جبکہ اساتذہ کرام کے لئے بھی حصوصی ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقا د کیا گیا۔

(جاری ہے)

تعلیمی میلے میں ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ ، ضلعی ناظم فہد ریاض خان ، ضلعی نائب ناظم اعلی مصور شاہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان ، سابق ضلعی امیر مصباح اللہ ، محکمہ تعلیم کے افسران ، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز ، میڈیا نمائندگان اور اساتذہ کرام، شغراء ، ادیبوں ، بچوں کے والدین اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔