خیبر ایجنسی میں قیام امن کو بر قرار رکھنے کیلئے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں کو کھیلوں کی میدان میں لانے کیلئے نئے گرائونڈز اور سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے

پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود کا خیبر فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 22:14

باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی میں قیام امن کو بر قرار رکھنے کے لئے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی میدان میں لانے کے لئے نئے گرائونڈز اور سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔ ان خیالات اکا اظہار انہوں نے باڑہ بر قمبر خیل سپورٹس گرائونڈ میں پہلا پولیٹیکل ایجنٹ خیبر فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

اس موقع پر علاقائی عمائدین و قبائلی ملک سمیت پولیٹیکل تحصیلدار باڑہ شمس الاسلام ، سابقہ وفاقی منسٹر ملک وارث خان، اے ین پی کے صوبائی نائب صدر عمران آفریدی ،ملک محمد علی آفریدی ،مسلم لیگ کے رہنماء حاجی ظاہر شاہ ، پی ٹی آئی کے بر قمبر خیل کے قومی مشران اور دیگر علاقائی مشران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ خیبر افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑیوں سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوںنے بر قمبر خیل سٹیڈیم میں گراسنگ کرنے کی بھی منظورہ دیدی۔

انہوںنے تقریب سے کہا کہ فزیکل انفراسٹرکچر اور سیکالوجیکل ترقی کے لئے علاقے میں سپورٹس اور کلچر کی سرگرمیاں تیز کرنا بہت ضروری ہے اور امن تب قائم ہوگا جب علاقے میںحجرے اور مساجد سمیت کھیلوں کے میدان آباد ہو،صحت مند معاشرے کیلئے ضرروی ہے کہ وہ اپنے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں تحصیل باڑہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے باڑہ کئی سال دہشت گردی کا شکار رہا، اب امن آچکا ہیں عوام اور پاک فوج کے لازوال قربانوں کے بدولت سے حکومت نے تحصیل باڑہ میں ایک انٹرنشنل سپوڑٹس سیڈیم شروع کیا ہے جو کہ جلد مکمل ہو جائے گا، جس پر کرڑور ں روپے خرچ کیا جائے گا۔

ا نھوں امید ظاہر کی کہ تحصیل باڑہ سے ہمیں مزید اچھے اچھے کھلاڑی ملیں گے، تقریب کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کرکے پہلے میچ میں کیک لگا کر پہلا پولیٹیکل ایجنٹ خیبر فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔پہلے روز رسہ کشی اور کراٹے ٹیموں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جبکہ فٹ بال کا پہلا میچ بر قمبر خیل اور جمرود کلب کے درمیان کھیلا گیا قمبر یونیئٹڈنے 3گول کئے جبکہ جمرود خیبر گرین نے 2 گول کئے،۔اسطرح قمبر یونیٹڈ نے میچ جیت لیاٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جبکہ فائنل میچ 24نومبر کو کھیلا جائے گا۔