چینی وزیرخارجہ کا نیوزی لینڈ میں زلزلے سے نقصانات پرافسوس کا اظہار

منگل 15 نومبر 2016 22:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے نیوزی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلہ سے ہونے والے نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے شہنوا کے مطابق وانگ ژی اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب مرے میکلے کو بھیجے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ میں زلزلہ کے باعث ہونے والے نقصانات کے بارے میں سن کر شدید دکھ ہوا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں چین آپ کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز نیوزی لینڈ میں 7.5کی شدت زلزلہ کے باعث ملک کے جنوبی علاقے میں نقصان ہوا تھا جس کے بعد سونامی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔