اور1000 والے نوٹوں پر پابندی سے جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ رک گیا ،بھارتی وزیر دفاع کی مقبوضہ کشمیر کے حالات پر طنز

فورسز پر پتھراؤ کیلئے نوجوانوں کو 500 روپے دیئے جاتے تھے،اب انہیں ایسا پیسہ نہیں مل رہا،منوہر پاریکر

منگل 15 نومبر 2016 22:10

اور1000 والے نوٹوں پر پابندی سے  جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کشمیر کے حالات پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والا پتھراؤ ختم ہوگیا ہے،سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے کے لیے 500 روپے دیے جاتے تھے،نوٹوں کا استعمال بند ہونے سے اب نوجوانوں کو ایسا پیسہ نہیں مل پا رہا ۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بھارتی وزیر دفاع نے بھارت میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد جموںکشمیر میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والا پتھراؤ ختم ہوگیا ہے، کیو نکہ سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے کے لیے ان نوجوانوں کو 500 روپے دیے جاتے تھے اور ایک ہزار روپے کسی اور کام کے لیے دیئے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

انڈین وزیر دفاع کے مطابق ان نوٹوں کا استعمال بند ہونے سے اب نوجوانوں کو ایسا پیسہ نہیں مل پا رہا ہے اور اسی وجہ سے پتھراؤ نہیں ہو رہا۔ واضع رہے پچھلے تین ماہ سے کشمیر میں حالات معمول پر نہیں آئے ہیں اور ہر جانب سکیورٹی کا زبردست پہرہ ہے۔