کڑے احتساب کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں‘عبدالرزاق عباسی

منگل 15 نومبر 2016 22:10

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)کڑے اور بے لاگ احتساب کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی نے دفتر جماعت اسلامی میں نئے ارکان کی تقریب حلف رکنیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ہر طرح کے وسائل سے مالامال ہے، صرف جماعت اسلامی ہی ہے جس کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے، اس وقت پوری قوم کی نظریں جماعت اسلامی کی طرف لگی ہوئی ہیں، یہ صحیح معنوں میں اسلامی اور جمہوری جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ نوجوان بڑی تیزی سے جماعت کی طرف راغب ہو رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی حلقہ پی کے 47 کے امیر ڈاکٹر فضل الرحمن، سٹی امیر مفتی ابوسفیان اور حافظ عمیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب قیم ضلع شعیب جدون، الخدمت فائونڈیشن کے زونل صدر ڈاکٹر نصیر گل، حق نواز تنولی، حاجی محمد نذیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔