بٹگرام بازار میں ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او کیلئے 20 ہزار روپے کا انعام

منگل 15 نومبر 2016 22:08

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)بٹگرام بازار میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او بٹگرام وارث خان کو 20 ہزار روپے کا نعام دیا گیا ہے۔ تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے ایس ایچ او بٹگرام وارث خان کو بٹگرام شہر میں اسلحہ سمیت ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے پر 20 ہزار روپے کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے پولیس لائن بٹگرام میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے ایس ایچ او وارث خان کو ٹارگٹ کلر کی گرفتار ی اور بہترین کارکردگی پر انعام سے نوازا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ظفر نے مین بازار میں فائرنگ سے تحصیل الائی کی سماجی شخصیت فرین محمد کو قتل کیا تھا۔ ایس ایچ او نے وقوعہ کے چند منٹ بعد ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔