عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس
تازہ ترین : 1
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس

شریف خاندان کے سپریم کورٹ میں تاخیری حربوں پر گہری تشویش کا اظہار ہر جھوٹ کا پردہ چاک اور حقائق قوم کے سامنے لیکر آئیں گے،اجلاس میں عزم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس میں شریف خاندان کے سپریم کورٹ میں تاخیری حربوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نون لیگ عدالت کی معاونت کی بجائے اسے گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔وزیر اعظم اور انکے خاندان کی حتمی کوشش احتساب سے فرار ہے ۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شریف خاندان کے ہر نئے بیان سے نیا جھوٹ سامنے آرہا ہے ۔ہر جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے اور حقائق قوم کے سامنے لیکر آئیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 22:05:52

اپنی رائے کا اظہار کریں