وزیر اعظم اپنے والد کی جانب سے گلف سٹیل کے قیام کا جھوٹ پکڑے جانے پر سٹپٹاگئے،ترجمان تحریک انصاف

احتساب سے بچنے کیلئے طلب کی گئی "بیرونی امداد" وزیر اعظم کے گلے پڑ گئی جھوٹ پر جھوٹ اور اس پر مزید جھوٹ شریف خاندان کی حکمت عملی ہے ،بیان

منگل 15 نومبر 2016 22:05

وزیر اعظم اپنے والد کی جانب سے گلف سٹیل کے قیام کا جھوٹ پکڑے جانے پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء)ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے والد کی جانب سے گلف سٹیل کے قیام کا جھوٹ پکڑے جانے پر سٹپٹاگئے،احتساب سے بچنے کیلئے طلب کی گئی "بیرونی امداد" وزیر اعظم کے گلے پڑ گئی ،وزیر اعظم کی فرمائش پر باہر سے منگوائے گئے خط نے مزید سوالوں کو جنم دیا ہے ،مشرق وسطی ٰ میں شریف خاندان کے نام نہاد کاروباری شراکت دار کی چٹھی نے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق حکومتی شخصیات کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمان میں دعویٰ کیا کہ انکے والد نے اسیّ کی دہائی میں گلف سٹیل کے نام سے لوہے کی فیکٹری لگائی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مطابق فیکٹری کو بیچ کر لندن کے فلیٹس خریدے گئی. خط کہتا ہے کہ لندن کے فلیٹس ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے سرمایہ نکال کر خریدے گئے حسین نواز کہتا ہے کہ سعودی عرب کی فیکٹری بیچ کر لندن کے فلیٹ خریدے گئی.اگر اسی کی دھائی میں جائیداد کا کاروبار مستحکم تھا تو 1999 میں حسین نواز کے کام کیوں نہ آیا دورِ جلاوطنی میں بیچارہ کنگال شہزادہ غیر ملکی دوستوں سے قرض کیوں مانگتا رہا ۔

ترجمان نے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ اور اس پر مزید جھوٹ شریف خاندان کی حکمت عملی ہے ،شریف خاندان کا ارادہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سب کنفیوڑن کی نذر ہو جائے ،جعلی خط اور فرمائشی چٹھیاں وزیر اعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتے سچ بولیں گے تو ہی جان چھوٹے گی مگر یقیناً پھر بھی نہیں چھوٹے گی درباریوں کی پریس کانفرنسز کے ذریعے نہیں قوم کو سچ بتا کر خلاصی ممکن ہو گی.۔