قائمہ کمیٹی کا اجلاس،اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بھرتی‘ کلاس فور ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ
منگل 15 نومبر 2016 22:01
(جاری ہے)
اجلاس کی کارروائی میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں کلاس فور کی اسامیوں میں بے ضابطگی کے حوالے سے یاسین خان خلیل کی تحریک استحقاق پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سب کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بے ضابطگیوں کی رپورٹ کے تناظر میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے کنٹریک میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور مذکورہ اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کر کے تمام قانونی تقاضوں کوپورا کر کے شفاف طریقے سے میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائیں جبکہ کمیٹی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ بھرتی کیلئے نئی سیلکشن کمیٹی تشکیل دی جائے اور بھرتی کے عمل کی نگرانی کیلئے متعلقہ ایم پی اے کو بھی مطلع کیاجائے۔
اجلاس کی مزید کارروائی میںایس ایچ او میریان بنوں سے متعلق تحریک استحقاق پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شاہ محمد وزیر کی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ معراج ہمایوں کی سربراہی میں تین اراکین اسمبلی پر مشتمل سب کمیٹی واقعے کی مکمل چھان بین کر کے کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ محکمہ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ سب کمیٹی کی رپورٹ آنے تک مذکورہ ایس ایچ او کو معطل کیاجائے۔(سابقہ )سب انسپکٹر شاہ پور چوکی پشاور کی جانب سے ہتھک آمیز رویے سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے فضل الٰہی کی تحریک استحقاق پر کمیٹی کو سی سی پی او کی جانب آگاہ کیاگیاکہ مذکورہ سب انسپکٹرکے خلاف اس ضمن میں محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹادیاگیاہے اور سب انسپکٹر کی انسپکٹر کے عہدے پر ہونے والی ترقی بھی منسوح کر دی گئی۔کمیٹی نے سی سی پی او پشاور کو اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او غزنی خیل لکی مروت سے متعلق ایم پی اے نور سلیم ملک کی تحریک استحقاق پر محرک کی عدم موجودگی کی وجہ سے کارروائی اگلے اجلاس تک موخر کر دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.