انجینئرامیرمقام کی خیبرپختونخوا اور فاٹا میں نئے یوٹیلٹی سٹورقائم کرنے کی ہدایت

منگل 15 نومبر 2016 22:01

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے منیجنگ ڈائریکٹریوٹیلیٹی سٹورکوخیبرپختونخوااورفاٹامیںنئے یوٹیلیٹی سٹور قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔انہوںنے سٹورزپرچینی کی قلت کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورزحکام کوکہاکہ چینی ہرصورت کم نرخ پردستیاب ہونی چاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کیبنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میںیوٹیلیٹی سٹورزکے اعلیٰ حکام کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایم ڈی یوٹیلیٹی سٹوروسیم مختار،زونل منیجرپشاورمہتاب بنوری اورزونل منیجرایبٹ آبادبختیارخٹک بھی موجودتھے۔ایم ڈی نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیںیوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن اورانکی کارکردگی کے حوالے مفصل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے فاٹامیںنئے سٹورزقائم کرنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوامیںجہاںجہاںضرورت ہوخصوصاً دورافتادہ اوردیہاتی علاقوںمیںنئے سٹورزقائم کرنے کے بھی احکامات جاری کردیں۔

انہوںنے کہاکہ شانگلہ اورکوہستان کیلئے ایک ماہ کے اندراندر نئے ریجن کے قیام کویقینی بنایاجائے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بلاشبہ یوٹیلیٹی سٹورسے غریب افرادمستفیدہوتے ہیںتاہم پسماندہ اوردورافتادہ علاقوںمیںیوٹیلیٹی سٹورزکاقیام موجودہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریموٹ ایریازمیں اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے عوامی کودرپیش مسائل اورمشکلات کابخوبی ادراک ہے تاہم نئے یوٹیلیٹی سٹورزکے قیام سے نہ عوام کوسستے داموں اشیائے خوردونوش دستیاب ہوںگے بلکہ دورجانے کی بجائے قلیل مصافت سے وہ اشیائے خوردونوش حاصل کرسکیںگے۔

متعلقہ عنوان :