سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرکی آئر لینڈکے وزیر اعلیٰ ہاورڈ کوائل سے ملاقات

منگل 15 نومبر 2016 22:01

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر جو یورپ کے سرکاری دورے پر ہیں نے منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے وفد کے ہمراہ آئسل آف مین آئر لینڈکے وزیر اعلیٰ ہاورڈ کوائل سے ملاقات کی ۔آئل آف مین کے وزیر اعلیٰ نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور ان کے ہمراہ وفد کاآئل آف مین آمد پر پرتپاک استقبال کیا ۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ٹو سپیکر وقارشاہ ،سیکر ٹری ٹو سپیکرعطاء اللہ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوںمیں باہمی تعلقات کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ ہاورڈ کوائل نے آئل آف مین کے لوکل گورنمنٹ نظام ، تعلیم، سیاحت کے شعبوں اور پولیس اصلاحات میں سپیکر اسد قیصر کی گہری دلچسپی کے اظہار کو سراہا ۔

(جاری ہے)

ہاورڈ کوائل نے کہا کہ آئل آف مین خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی نظام ،صحت ،تعلیم ،سیاحت ،اور انتظامی اصلاحات سمیت دیگر شعبوں میں بھر پور تعاون فراہم کرے گا۔ آئل آف مین کے وزیر اعلیٰ نے مذکورہ شعبوں میں تعاون کو فروغ اور عملی شکل دینے پربات چیت کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک اور سپیکر خیبر پختونخوا کو آئل آف مین دور ے کی باقاعدہ دعوت بھی دی ۔

سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ ہاورڈ کوائل اور ان کی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کی حکومت کو تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی مستقبل میں بھی دونوں صوبوں کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے کوششوں کو جاری رکھا جائے گا ۔اس موقع پراسد قیصر نے خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے ہاورڈ کوائل کو چترالی چغہ پیش کیا اور آئل آف مین حکومت کی جانب سے بھر پور مہمان نوازی پر وزیر اعلیٰ ہاورڈ کوائل کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :