لدی ہوئی گاڑیوں کی پشاورشہرمیں داخلے پرپابندی
تازہ ترین : 1

لدی ہوئی گاڑیوں کی پشاورشہرمیں داخلے پرپابندی

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت سامان وغیرہ سے لدی ہوئی ہر قسم کی گاڑیوں اور ٹرکوں کے شہر میں داخلے اور نقل و حرکت پر صبح سات بجے سے شام سات بجے تک پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ تک نافذالعمل رہیگا۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 21:58:27

اپنی رائے کا اظہار کریں