ٹانک میں پولیس مقابلہ کے دوران اشتہاری زخمی،ساتھی گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 21:58

ٹانک۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ٹانک میں پولیس مقابلہ میںایک اشتہاری زخمی جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ عمر اڈہ میں پولیس مقابلہ میں ایک اشتہاری زخمی ہوگیا جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر انہوں نے عمر اڈا میں جمشید نامی شخص کے ٹھکانہ پر چھاپہ مارا جس پر انہوں نے مزاحمت کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے جمشید زخمی ہوگیا اوردوسرے کو پولیس نے گرفتارکرلیا پولیس نے بتایا کہ جمشید مختلف مقدمات میں ٹانک پولیس کو مطوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :