سکھر،روہڑی کی خاتون کاپریس کلب کے سامنے شوہر کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

منگل 15 نومبر 2016 21:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) روہڑی کے علاقے نیو یارڈ کی مکین ایک بچی کی ماں مسمات مہوش صدیقی نے اپنی والدہ مسمات فردوس صدیقی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے اپنے شوہر کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر دانیال کو کاروبار کے سلسلے میں ایک شخص سے ڈھائی لاکھ روپے قرض(سود ) پر لیکر دیا تھا میرے شوہر دانیال نے وہ رقوم تباہ کر دی اب جب اس رقم کا سود بڑھ گیا ہے تو قرض دینے والا شخص تنگ کر رہا ہے مگر میرا شوہر نہ تو مجھے قرض کی رقم دے رہا ہے اور نہ ہے اضافی رقم دینے پر رضا ہو رہا ہے میرا شوہر مجھے قرض اتارنے کیلئے بدکاری پر مجبور کر رہا ہے میرے شوہر کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :