سیالکوٹ، خواجہ سرائوں کے ساتھ زیادتی ، ظلم اور غیر انسانی سلوک کی سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی کارروائی

سرغنہ اعجاز عرف ججہ سمیت چھ ساتھی گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 21:52

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سیالکوٹ میں گزشتہ دنوں بے گناہ خواجہ سرائوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی ، ظلم اور غیر انسانی سلوک کی سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے سرغنہ اعجاز عرف ججہ سمیت چھ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی /آر پی او گوجر انوالہ ڈویژن محمد طا ہر نے مذکورہ دل سوز واقع کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ۔

آر پی او نے ڈی پی او سیالکوٹ سے یہ بھی رپورٹ طلب کی ہے کہ اعجاز عرف ججہ بٹ اور اس کے ساتھیوںنے جن جن افراد سے جگا ٹیکس وصول کیا ہے اس کی بھی تفصیلات بتائی جا ئیں۔ پولیس کی اس بر وقت کا روائی کی خوشی میں گزشتہ منگل کے روز ضلع بھر سے خواجہ سراء مٹھائی کا ڈبہ لے کر کشمیر روڈ پر ڈی ایس پی صدر طا رق سکھیرا کے دفتر پہنچے اور ملزمان کی بر وقت گرفتاری پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر خو اجہ سرائوں نے ڈی ایس پی کے دفتر کے با ہر رقص کیا اور رقص کے ساتھ بھتہ خور ججہ بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ڈی ایس پی طارق سکھیرا نے خواجہ سرائوں کی دل جو ئی اور حو صلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کا حصہ ہیں وہ خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں پولیس مکمل طور پر ان کو تحفظ فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :