سیالکوٹ ،حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول اسمبلی پر پابندی عائد کر ..
تازہ ترین : 1

سیالکوٹ ،حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول اسمبلی پر پابندی عائد کر دی

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول اسمبلی پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے صبح کے اوقات میں اسمبلی نا کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اسمبلی کلاس کی سطح پر کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کو اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر اسمبلی کے دوران کوئی واردات کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کلاس کی سطح پر اسمبلی کروائیں نہ کہ کھلے میدان میں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پابندی کچھ عرصہ کیلئے حالات معمول پر آتے ہی اسمبلیوں کا سابقہ طریقہ کار بحال کردیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 21:52:19

اپنی رائے کا اظہار کریں