نوشہرہ کینٹ،بہن کے موبائل پر بات کرنے پر بھائی مشتعل
تازہ ترین : 1
نوشہرہ کینٹ،بہن کے موبائل پر بات کرنے پر بھائی مشتعل

نوشہرہ کینٹ،بہن کے موبائل پر بات کرنے پر بھائی مشتعل

اندھا دھند فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھات اتاردیا

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)نوشہرہ کے علاقے سڑیاخیل آکوڑہ خٹک میں جوان سال بہن کا اکیلے میں موبائل پر بات کرنے پر بھائی مشتعل ہوگیاپولیس نکال پر اندھا دھند فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھات اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے سڑیاخیل میں غیرت کے نام پر سکے بھائی نے آٹھارہ سالہ بہن مسماة نازیہ دختر فضل میرفائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔

زرائع کے مطابق آٹھارہ سالہ بہن نازیہ اکیلے میں موبائل پر کسی سے بات کررہی تھی جس پر اس کے بھائی ملزم طاہرخان مشتعل ہوگیااو ر پستول نکال کر اندھا دھنذ فائرنگ کرکے موت کے گھات اتادیااور ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی نعیش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں منتقل کرکے اس کا پوسٹ مارٹم کیاگیا۔پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتولہ کو تین گولیاں نزدیک سے گولیاں ماری گئی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقتولہ کے والد مسمی فضل میر ولد مستمرخان کی مدعیت میں قاتل بیٹے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/11/2016 - 21:39:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں