گورنمنٹ سائنس کالج کے پروفیسر رائے الطاف حسین کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،موقع سے فرار

منگل 15 نومبر 2016 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) گورنمنٹ سائنس کالج کے پروفیسر رائے الطاف حسین کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پروفیسر کی نعش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سائنس کالج کے پروفیسر رائے الطاف حسین کو 2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول مقدمہ کی پیروی کررہے تھے جس سے باز رکھنے کیلئے مختلف لوگوں کی دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہو رہی تھیں مگر پروفیسر رائے الطاف نے اپنے موقوف پر قائم رہتے ہوئے مقدمہ کی پیروی نہ چھوڑی۔ مقدمہ کی پیروی کرنے کی پاداش میں گزشتہ روز اُنہیں سرعام قتل کردیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ (سعید)