لاہور ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اعجاز چوہدری
تازہ ترین : 1

لاہور ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اعجاز چوہدری

مغل اعظم کو صرف ا پنی کرسی کی فکر ہے حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر کی بھمبر سیکٹر پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میںبھارتی فورسز کی بھمبر سیکٹر پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،مودی کے رویہ کی وجہ سے خطے میںامن شدید متاثر ہو رہا ہے ،بھارت پاکستان میں پے درپے دہشت گردی کی واقعات کروا رہا ہے پاکستانی قوم دہشت گرد نہیں بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے پاکستانی بہادر قوم نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی ہے ملکی دفاع کے لئے جان کی قربانی دینے والے فوجی جوانوں اور عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائے گی تحریک انصاف بھمبر سیکٹر میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لے ، موجودہ حکمران مودی کے آگے لیٹے ہوئے ہیں اور لائن آف کنٹرول کے مسئلے کو نہیں اٹھایا جا رہا اب تک بھارتی جارحیت سے سیکٹروں فوجی اور عوام شہید ہو چکے ہیںلیکن بادشاہ سلامت نواز شریف کو اپنی کرسی کی فکر پڑی ہوئی ہے حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں حالات خراب کرنے سے باز رہے مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا ہے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو بھارت طاقت سے دبا نہیں سکتا بھارت کشمیر میں بری طرح پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ،مودی کا خونی جنون بھارت کی تباہی کا سبب بنے گا ، اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کا دو نمبری کرنے کا کوئی ثانی نہیں ،حکومت اور اسکے درباری نواز شریف کو بچانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کا انجام قریب آ پہنچا ہے ،عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لئے پچھلے بیس سالوں سے آواز بلند کر رہے ہیں پانامہ چور وں کا اگلا ٹھکانہ جیل ہوگا ،درباری اور مداری جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 21:37:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں