کوئٹہ،قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین کیلئے بلوچستان سے ثناء درانی اور رخسانہ احمد علی ممبر منتخب

منگل 15 نومبر 2016 21:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے بنائے جانیوالے قومی کمیشن برائے حیثیت خواتین کیلئے بلوچستان سے ثناء درانی اور رخسانہ احمد علی کو ممبر منتخب کیا گیا مذکورہ ممبران آئندہ3 سال تک قومی کمیشن کے تحت خواتین کے مسائل کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دینگی ان خیالات کا اظہا رثناء درانی اور رخسانہ احمد علی نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم صوبے کے تمام محکموں کے ساتھ مل کر خواتین کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی جس میں وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ وغیرہ شامل ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بلوچستان کی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ نئے قوانین کو بھی ضرورت کے تحت بنایا جائیگا تاکہ خواتین کے ساتھ ہونیوالے مظالم جس میں خواتین پر تیزاب پھینکنا ان کے ساتھ مختلف طریقوں سے ظلم کر نا وغیرہ شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی کمیشن برائے حیثیت خواتین کا بل بھی اسمبلی میں پیش کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اس حوالے سے ہمیں محکمہ ترقی نسواں کا تعاون بھی حاصل ہے اور ڈائریکٹریٹ میں باقاعدہ اپنا دفتر قائم کر لیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سیکرٹری ہاشم ندیم اور ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر کام کریں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی کمیٹیوں میں خواتین بھی خواتین کے مسائل کے حوالے سے کام کر رہی ہے جن سے ہمارا مکمل رابطہ ہے اور مل کر خواتین کی بہتری کیلئے کام کرینگے اس کے علاوہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری، صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سے بھی تعاون حاصل کرینگے انہوں نے خواتین کے حقوق اور مسائل کے حوالے سے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کے اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم بہتر طریقے سے بلوچستان کی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کام کر سکی

متعلقہ عنوان :