پنجگور پولیس نے ائیر پورٹ علاقے میں 2011تا 2016مختلف مقدمات میں پکڑے گئے غیر ملکی شراب، بیئر،ودیگر قسم کے منشیات کو عدالتی حکم پر تلف کرکے نذرآتش

منگل 15 نومبر 2016 21:34

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پنجگور جوڈیشل مجسٹریٹ صابر سلیم ، سرکاری وکیل محمد انیس بلوچ، ایس ایچ اومحمد شریف ،ڈی ایس پی اللہ بخش بلوچ، ہیڈ محرر عبدالوارث بلوچ کی موجودگی میں پنجگور پولیس نے ائیر پورٹ کے علاقے میں 2011تا 2016مختلف مقدمات میں پکڑے گئے غیر ملکی شراب، بیئر،ودیگر قسم کے منشیات کو عدالتی حکم پر تلف کرکے نذر آتش کردیا، تفصیلا ت کے مطابق 2011تا2016میں پکڑ گئے منشیات جن کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا جو ڈیشل مجسٹریٹ صابر سلیم و دیگر کی موجودگی میں عدالتی حکم پر انہیں تلف کیا گیا اس موقعے پر ڈی ایس پی پولیس اللہ بخش ،ایس ایچ او محمد شریف نے ہمارے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ منشیات معاشرے کا ناسور ہے جس کی وجہ سے جوان نسل تباہ ہورہے ہیں اور انہی لعنت کی وجہ سے معاشرے بے راہ روی کا شکا ر ہوچکا ہے علاقے میں چور چھکی قتل و غارت کی اہم محرکات انہیں منشیات کے لعنت سے جنم لیتے ہیں پولیس کی کوشش پہلے بھی نمایا ں تھا اور اب بھی نمایا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جائے ا س میں علاقائی عمائدین و معتبرین دیگر طبقے سے تعلق رکھنے والے باعزت باشعور لوگ ہر وقت منشیات کے خاتمے کیلئے کمر بستہ ہوں اور پولیس کے ساتھ اپنے تعاون جاری رکھیں جب تک معاشرہ منشیات سے پاک و صاف نہیں ہوگا معاشرے میں امن وامان بہتر نہیں ہوسکتا ہے منشیات کی روک تھا م کیلئے ہر فکر کو کام کرنے کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :