انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم
تازہ ترین : 1
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم

اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرمہنگاہوگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرمہنگاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید104.80روپے اورقیمت فروخت104.85روپے برقراررہی تاہم30پیسے کے اضافے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید106.20روپے سے بڑھ کر106.50روپے اورقیمت فروخت106.40روپے سے بڑھ کر106.70روپے پرجاپہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید114.50روپے اورقیمت فروخت116روپے پربرقراررہی جبکہ80پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.80روپے گھٹ کر132روپے اورقیمت فروخت134.30روپے گھٹ کر133.50روپے ہوگئی۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 21:23:49

اپنی رائے کا اظہار کریں