محاورہ'' کام تمہارانام ہمارا ''حکمرانوں پرصادق آتاہے۔اشرف بھٹی
حکمران انتہائی کام چور ہیں ،دوسروں کے کام کاکریڈٹ نہیں لے سکتے،پی پی پی رہنماء
منگل 15 نومبر 2016 21:21
(جاری ہے)
وہ نادرآبادمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
محمداشرف بھٹی نے مزیدکہا کہ میاں نوازشریف قومی اداروں کے ساتھ تصادم کرنے سے بازنہیں آتے۔وہ تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے اورتینوں بارانہوں نے اقتدارکے جوش میں قومی قیادت اوردفاعی اداروں کے ساتھ چھیڑچھاڑ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ اگرملک وقوم کو ان سے نجات نہ ملی توموصوف تیسری بارپھر قومی اداروں کویرغمال بنانے کی ناکام کوشش میں جمہوریت کوڈی ریل کردیں گے۔ان کے تینوں ادوارمیں جس طرح جمہوری قوتوں کی آزادی اوردفاعی اداروں کی ناموس پرشب خون ماراگیاوہ قومی تاریخ کاسیاہ باب ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کواس کے بعد کبھی اقتدار کی باری نہیں ملے گی ،انہوں نے نوشتہ دیوارپڑھ لیا ہے اوربدحواسی میں قومی اداروں کیخلاف زہراگل رہے ہیں ۔قائدجمہوریت اورمحافظ جمہوریت آصف علی زرداری نے اپنے دورصدارت میں کرپشن کے سدباب اور جمہوریت کے فروغ کیلئے میڈیا کی بھرپورآزاد ی یقینی بنائی ،آزادمیڈیا آج استحکام پاکستان کیلئے اپناکلیدی کرداراداکررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران مٹھی بھر دہشت گردعناصر کی سرکوبی کرنے میںناکام ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.