وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں 2011 ء اور 2012 ء کے درمیان دس کروڑ کا اضافہ، ٹیکس صرف چھ لاکھ روپے بڑھا

مریم کے اثاثے بھی ایک سال میں سات کروڑ بڑھ گئے ‘ دو سال میں صرف 36877 روپے ٹیکس دیا ‘ وزیراعظم اور مریم نواز کی جمعہ کرائی گئی ٹیکس تفصیلات میں انکشاف

منگل 15 نومبر 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے اثاثوں میں 2011 ء اور 2012 ء کے درمیان دس کروڑ کا اضافہ ٹیکس صرف چھ لاکھ روپے بڑھا ‘ مریم کے اثاثے بھی ایک سال میں سات کروڑ بڑھ گئے ‘ دو سال میں صرف 36877 روپے ٹیکس دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کرائی گئی ٹیکس تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف 2011 ء میں 14 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک تھے اور انہوںنی2011 ء میں ایک کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد انکم ٹیکس اداکیا۔

2012 ء میں وزیراعظم کے اثاثوں میں دس کروڑ کا اضافہ ہوا ور اثاثوں کی مالیت چوبیس کروڑ انچاس لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ انہوں نے 2012 ء میں ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے انکم ٹیکس اداکیا مریم نواز شریف 2011 میں دس کروڑ انتیس لاکھ کے اثاثوں کی مالک تھیں انہوں نے صرف 9677 روپے ٹیکس ادا کیا تھا جبکہ 2012 ء میں ان کے اثاثوں کی مالیت سات کروڑ اضافے کے بعد سترہ کروڑ سے زائد ہوگئی اور انہوں نے 27200 روپے ٹیکس ادا کیا۔ (عابد شاہ)