کسووال،سڑک پر بکر ا منڈی قائم، طلباء و طالبات کا تعلیمی اداروں تک جانا محال ہو
تازہ ترین : 1

کسووال،سڑک پر بکر ا منڈی قائم، طلباء و طالبات کا تعلیمی اداروں تک جانا محال ہو

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)سڑک پر بکر ا منڈی قائم کردی گئی ،طلباء و طالبات کا تعلیمی اداروں تک جانا محال ہوگیا۔ غیر قانونی کسی اور جگہ منتقل کی جائے۔ اہل علاقہ کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق چھوٹا ریلوے پھاٹک کے قریب ہر منگل وارلگنے والی بکرا منڈی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبا و طالبات کا اداروں تک پہنچنا محال ہو جاتا ہے۔

بیوپاری عین سڑک کے درمیان اور ریلوے کی پٹری کے اوپر بیٹھ کر سودے طے کرتے نظر آتے ہیں ۔یہی حال ریلوے لائن پر ہوتا ہے جوکسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ جبکہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اوباش نوجوان طالبات کر فقرے بھی کستے ہیں۔ والدین کے علاوہ عوامی و سماجی حلقوں ارباب اختیار سے اس غیر منظور شدہ غیر قانونی بکرا منڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/11/2016 - 21:07:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں